• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں ہلاک ہونیوالا پاکستانی کون ہے؟ خاندان کی تلاش شروع

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) بھارتی جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے پاکستانی سید شاہد کے خاندان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاش شروع کر دی ہے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ شخص یکم دسمبر 2020ء کو بھارتی جیل میں ہلاک ہوا

والد کا نام عبدالرحمنٰ اور گاؤں بگے مان کا رہائشی ہے جو ممکنہ طور پر ضلع فیصل آباد یا شیخوپورہ میں ہے ، اس کی قومیت کا تعین کرنے کے لیے وزارت خارجہ نے محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والا شخص ریاست گجرات کی جیل میں بند تھا ، ذہنی توازن بھی درست نہ تھااور بیمار ہونے پر اسے جی کے جنرل ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین