• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کا آج اٹاری پر خصوصی پریڈ کا اعلان

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے آج اٹاری بارڈر پر خصوصی پریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے امرتسر سے فون پرجنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف راکیش استھانہ خاص طور پر پریڈ دیکھنے کے لئے اٹاری بارڈر پہنچیں گے۔ بھارت نے کورونا کی وجہ سے اٹاری بارڈر پر جھنڈا اُتارنے کی تقریب کے موقع پر پریڈ کا سلسلہ گزشتہ سال مارچ میں معطل کردیا تھا ۔

تازہ ترین