• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، عدم اعتماد کی تجویز پر مریم نواز کو منائیں گے، راجہ پرویز اشرف

عدم اعتماد کی تجویز پر مریم نواز کو منائیں گے، راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انکی جماعت پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)، مریم نواز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کو اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنے کیلئے منانے میں کامیاب ہوجائیگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اشاروں پر چل رہے ہیں، پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا،پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب حکومت کو گھر بھیجنے پر متفق ہیں، حکومت کو گھر کیلئے ہر آئینی اور جمہوری اقدام کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد شازیہ مری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان کو غیر فعال بنا کر حکومت کی طرف سے بے معنی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اپوزیشن عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے اس پر بحث کرانا چاہتی ہے ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سمیت پیپلزپارٹی کے سربراہ کو بات کرنے سے روک دیا جاتا ہے، اپوزیشن لیڈر کو تو فلور ہی نہیں دیا گیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری کو فلور دیا گیا تو کسی کے اشارے پر ان کا مائیک ہی بند کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی اشاروں پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سربراہی اجلاس میں بات ہوگی۔

4فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں جن تمام آپشنز کو استعمال میں لانے کا اعلان کیا گیا تھا ہم وہ تمام آپشنز اور فورم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین