• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا سیاسی شہید بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ن لیگ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتی ہے، قبضہ مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں، ن لیگ کی بلیک میلنگ اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا سیاسی شہید بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ʼ احتساب کا عمل روکے گا اور نہ ہی حکومت کہیں جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار این اے 75 جامکے چیمہ ضمنی الیکشن کی کمپئین کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر فاروق مائر، سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب قاری ذوالفقار علی سیالوی،این اے 75سے امیدوار علی اسجد ملہیدیگر نے بھی خطاب کیا۔کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتیں حکومت سے این آر او کی بھیک مانگ رہی ہیں مگر انہیں اس بار شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین