پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین خان نے قتل مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ مدعی مقدمہ تورخان حاجی کیجانب سے کیس کی پیروی ننگیال زیب ہشتنگرایڈوکیٹ نے کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم حشمت پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ہمراہ گوہرعلی کو قتل کردیاتھا جس پر ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتاہم ملزم تین سال تک روپوش رہا جبکہ گرفتاری پر اس نے مقامی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جو خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔فاضل جسٹس نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر اپیل خارج کردی۔