• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف گلوکار فلک شبیر کو 2020ء کا بہترین شوہر قرار دیا جا رہا ہے۔

2020 کے آغاز کے ساتھ ہی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستاروں نے سادگی کے ساتھ خاموشی سے شادی کر لی۔

وبا کے دوران شادی کرنے والے جوڑوں میں آغا علی اور حنا الطاف، نمرہ خان، ثناء جاوید اور عمیر جسوال، سجل علی اور احد رضا میر، ماڈل و اداکارہ نتاشا علی، نامور گلوکار ہارون، اداکارہ فریال محمود، سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، اداکار دانیال راحیل اور گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان سر فہرست ہیں۔

حال ہے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں گلوکار فلک شبیر کو اُن کے مداحوں، فالوورز اور انسٹا گرام صارفین کی جانب سے سال 2020ء کا بہترین شوہر قرار دیا جا رہا ہے۔

 مداحوں کی جانب سے اس وائرل پوسٹ پر سارہ خان اور فلک شبیر کے لیے  ڈھیروں تعریفی کمنٹس اور نظر بد سے بچنے کی دعائیںدی جا رہی ہیں جبکہ مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ فلک شبیر ایک بہترین شوہر ثابت ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ فلک شبیر  سارہ خان کو آئے دن پھول اور تحائف دیتے رہتے ہیں جنہیں وصول کرنے پر سارہ خان کافی خوش نظر آ تی ہیں۔

تازہ ترین