• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال 20ملین موبائل فونز پاکستان خود بنائے گا، طارق ہدیٰ

میمبر کسٹمز طارق ہدیٰ  کا کہنا ہے کہ اس سال 20 ملین موبائل فونز پاکستان خود بنائے گا۔

میمبر کسٹمز طارق ہدیٰ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کسٹمز نے 2 ارب ڈالر کے موبائل فونز کی اسمگلنگ روکی ہے، پاکستان کسٹمز رواں سال 2 کھرب روپے کا ریونیو کا ہدف حاصل کرلے گا۔

طارق ہدیٰ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر افغان ٹرانزٹ، 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکی ہے، گاڑیوں کی اسمگلنگ روکنے سے ملک میں گاڑیوں  کی صنعت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسمگل پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 1600مراکز سیل کر چکے ہیں جبکہ رواں سال 2500 پیٹرولیم مصنوعات کے پوائنٹس سیل کرنے کا ہدف ہے۔

طارق ہدیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی اسمگلنگ روکنے سے مقامی ریفائنریوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین