• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ، انصاف ہو تو 3 نیب چیئرمین جیل جائیں، شاہد خاقان

براڈ شیٹ، انصاف ہو تو 3 نیب چیئرمین جیل جائیں، شاہد خاقان 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اڑھائی سال ہوگئے ،پیشیاں بھگت رہے ہیں،جو سوال ہم سے کیے جاتے ہیں ایسے سوال ملک کے بیوروکریٹس، جج اورجرنیلوں سے بھی کیے جائیں،20سال سے براڈ شیٹ کھولا ہوا ہے،فریق کوکمیشن بنادیاگیا،براڈشیٹ کے معاملے پرانصاف ہوتونیب کے تین چیئرمین جیل جائیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام کیسز سیاسی ہیں، ملک میں یہ تاثر پیدا کرنے کا طریقہ ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہیں، عدالتوں میں کیمرے لگائیں ،سب سامنے آجائیگاکہ کس نے کرپشن کی، براڈ شیٹ میں تین سابق چیئرمین نیب زد میں آتے ہیں جن کا ریمانڈ لیں اور جیل میں رکھیں۔ ادھرڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اگر چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی۔ نیب ابھی تک کوئی ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اچھا ہے کاروباری طبقے کے مسائل سننے کیلئے چیرمین نیب مختلف چیمبر آف کامرس کے دورے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین