• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے مقامی سطح پر چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے مقامی سطح پر چینی کی خریداری مسئلہ بن گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کردیا اور مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مسلسل پانچواں ٹینڈر منسوخ کیا، مہنگی چینی کی بولی پر 40 ہزار ٹن کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا، ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے 92 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی ،دو شوگر ملوں نے 5 ہزار ٹن چینی کی پیشکش کی جو قبول نہیں کی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی 82 روپے فی کلوگرام میں پڑی تھی۔

تازہ ترین