• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص قتل، ٹریفک حادثہ میں بھی ایک جان چلی گئی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) قتل اور ٹریفک حادثے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ لڑائی جھگڑوں میں دو شہریوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیاگیا۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے میں تین مسلح افرادنے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ اسروش اصغر نے پولیس کو بتایاکہ فرمان سمیت تین افراد نے اسکے بھائی سویداصغر کو قتل کیا ۔تھانہ مارگلہ کے علا قے ایف ایٹ ون میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مظہر حسین نے پولیس کو بتایاکہ اسکے موٹرسائیکل سوار بیٹے عبداللہ کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ کورال کوغلام محمد نے بتایاکہ سعدوغیرہ بیس ملزمان نے حافظ مبشت کو گولی مار کر زخمی کردیا۔تھا نہ نیلور کے علاقے درکالہ میں نامعلوم نے اویس کے بھائی زنیر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
تازہ ترین