• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کی مختصر فلم ’گلابو‘ کب ریلیز ہو رہی ہے؟

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی مختصر فلم ’گلابو‘ 29 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 29 جنوری کو یوٹیوب کے ’سی پرائم‘ چینل پر ریلیز کی جائے گی۔


آمنہ الیاس نے فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ کئی لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ آج ہی ویڈیو لگائیں، جو میں بعد میں شیئر کروں گی لیکن فی الحال اپنی مختصر فلم کا پوسٹر شیئر کرنا چاہوں گی۔

مختصر فلم ’گلابو‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نوید ہیں جب کہ اس میں اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھ علی رضا اور نجمہ کفایت بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین