اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے نئی پانچ سالہ کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹجی 2021-2025کی منظوری دیدی 8ارب ڈالر سے زائد قرضہ ، گرانٹس ملنے کا امکان،معاشی مینجمنٹ ، انسانی وسائل کی ترقی اور دیگرشعبوں پر خرچ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئندہ پانچ برس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 8ارب ڈالر سے زائد قرضہ اور گرانٹس ملنے کا امکان ہے ، اگرچہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے باضابطہ طور پر سرمایہ کاری ، قرضوں ا رو گرانٹس کے حجم کا اعلان نہیں کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کے لیے آئندہ تین برس کی مالیاتی منصوبہ بندی کے مطابق 5ارب40کروڑ ڈالر قرضہ ملے گااس میں نجی شعبے کےلیے غیر ضمانتی قرضےاور گرانٹس شامل نہیں ہیں تاہم آئندہ 5 سال میں کنٹری پارٹنر شپ سٹریٹجی کے تحت مجموعی طور پر پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بنک سے 8ارب ڈالر قرضہ اور گرانٹس فراہم کی جائینگی ۔