• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:موسم خشک و سرد، آلودہ شہروں میں آج تیسرا نمبر

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کی دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں آج 3 نمبر پر موجود ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کہر کے سبب ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ 3کلومیٹر ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 7کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں نمی کا تناسب51 فیصد ہے۔

دوسری جانب آج کراچی کی فضاء انتہائی مضر صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، شہر کی فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 277 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں آج کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور افغانستان کا شہر کابل دوسرے نمبر پر ہے ، درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے،

201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےجبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین