• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟

معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس پر دنیا بھر کی لڑکیاں مرتی ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے حال ہی میں ایک انٹرویو شو میں شرکت کی۔

اس دوران شو کے میزبان  کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور سے ڈھیروں دلچسپ سوالات کیے گئے جن کے عائزہ اور دانش نے بہت شاندار انداز میں جوابات دیئے۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جانب سے اس شو میں شادی سے قبل اور بعد   کی زندگی سے متعلق کئی انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔

شو میں عائزہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’وہ ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس پر دنیا بھر کی لڑکیاں مرتی ہوں، اُنہیں ہمیشہ سے ہیرو کا کردار پسند آتا تھا اور وہ ہیرو سے شادی کرنا چاہتی تھیں، اور اُن کی شادی ہیرو سے ہی ہو گئی۔‘


عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی دوستوں سے بھی یہی کہتی ہیں کہ وہ ہیرو سے شادی کرنا چاہتی تھیں لہٰذا اُن کی شادی ہیرو سے ہی ہو گئی ہے، اب وہ چاہتی ہیں کہ دانش تیمور پر دنیا کی ساری لڑکیاں مریں۔

دوسری جانب دانش تیمور کا عائزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے حیرانی سے کہنا تھا کہ ’ عائزہ خان نے آج تک یہ بات اُنہیں نہیں بتائی ہے۔‘

تازہ ترین