آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائزہ خان اور دانش تیمور کے مداحوں کیلئے خوشخبری

معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر، اداکار، ماڈل و میزبان دانش تیمور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر 7.9 ملین فالورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان آ ج کل اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی مصروف نظرآ رہی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی نئی خوبصورت تصویریں اور معلومات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اُن کی جانب سے کی جانے والی ہر نئی پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مثبت کمنٹس ہوتے ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ’ کچھ نیا بہت جَلد آ رہا ہے۔‘


کچھ دیر قبل عائزہ خان کی جانب سے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں عندیہ دیا ہے کہ وہ دانش تیمور کے ساتھ کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔


عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر مداح خوب خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انسٹا صارفین کا کمنٹ باکس میں خوش ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ ’عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی خوبصورت ترین ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ بے حد جچتے بھی ہیں۔ 



واضح رہے کہ خوبرو عائزہ خان نے گزشتہ دنوں اپنی 30ویں سالگرہ منائی ہے۔

 اسی سلسلے میں دانش تیمور کی جانب سے عائزہ خان کے ہمراہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں اُن کا عائزہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ امید کرتے ہیں وہ اسی طرح اپنی ساری زندگی ایک ساتھ گزاریں گے اور آخری سانس تک ایک ساتھ رہیں گے۔‘

دانش تیمور کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر عائزہ خان کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے کیپشن میں لال رنگ کے دل کا ایموجی بنایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید