کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری، ٹیرر فنانسنگ کیس کی تفتیش کے دوران عمل میں آئی۔
گرفتار مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کے پی کے اور بلوچستان سے ہے، ملزمان پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔
ملزمان ٹیرر فنانسنگ کے لیے ممنوعہ کیمیکل دبئی اور تنزانیہ سے اسمگل کرواتے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹیرر فنانسنگ کے لیےکروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے، اسمگل شدہ کیمیکل ایسٹک ہائیڈرائیڈ دھماکا خیز مواد اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
ملزمان سال 2015 سے اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جن کا اندورن اور بیرون ملک نیٹ ورک فعال ہے۔ ملزمان عالمی ایجنسیز کو بھی مطلوب ہیں۔