کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر کےمسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے تحت جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر 50سے زائد مقامات پر دیے جانے والے دھرنوں کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران نے مختلف اضلاع کا دورہ کیااور ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیا گیا کہ 30جنوری کو ہونے والے دھرنوں کوبھرپور اور کامیاب بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور بھرپور منصوبہ بندی کی جائے۔