• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو گھرمیں گھس کرخاتون کو ریپ کرنے والے کی تلاش

برلن ( نیوز ڈیسک ) گھر میں گھس آنے والے ایک شخص نے ایک عورت کو ریپ کر دیا، مشتبہ شخص دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے اندر آگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ زیادتی کرنے والا ہفتے کے روز دیر گئے سالفورڈ، واکڈین میں واقع گھر میں داخل ہوا۔ حملہ آور کی شناخت سفید ، 6 فٹ (1.8 میٹر) لمبے، اچھی طرح سے صحت مند اور 35-40 سال بتائی گئی ہے جس کی بکھری ہوئی داڑھی اور بازو پرٹاٹوز کے نشان کندا تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس نے سیاہ بیس بال کیپ ، نیلے رنگ کی جیکٹ ، سفید ٹی شرٹ ، جینز اورعلامتی نشان والا ٹرینر پہنے ہوئے تھا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس سے تعلق رکھنے والے سراغ رساں چیف انسپکٹر گیریتھ جینکنز نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی عینی شاہد اس شخص کی شناخت کرسکے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر تشویش کا باعث بن سکتی ہے لیکن میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تفتیشی ٹیم جرم میں ملوث شخص کی شناخت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
تازہ ترین