اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کرتے ہوئےمیڈیکل بورڈکی روشنی میں دلائل طلب کر لئے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔