اسلام آباد( محمد صالح ظافر)حزب اختلاف، سینیٹ الیکشن سمیت دیگر امور کے لئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کےلئے تیار ہے۔ حکومت نے آئینی اصلاحات کے لئے سفارشات دینے کے لئے کہا تھا، اس ضمن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کو اعتماد میں لے کرپورے اراکین کی مدد سے آئینی ترمیم کی جائے۔