• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نوجوان محبوبہ کے گھر والوں سے جان بچا کر پاکستان پہنچ گیا

محبوبہ کے گھر والوں سے جان بچا کر بھاگنے والا 19 سالہ بھارتی نوجوان پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والا گیمرا رام میگھوال نامی 19 سالہ نوجوان پاکستانی سرحد کے قریب کمہاروں کا ٹبہ نامی گاؤں کا رہائشی ہے ، نوجوان جودھپور میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نوجوان جب بھی گاؤں واپس آتا تو اپنی محبوبہ سے ملنے جایا کرتا تھا لیکن ایک دن اسے لڑکی کے گھر والوں نے دیکھ لیا۔


نوجوان پانچ نومبر 2020 سے لاپتہ تھا جس کے بعد گھر والوں نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے نوجوان کی تلاش کے دوران 16 نومبر کو بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سے رابطہ کیا جنہوں نے نوجوان کا سراغ لگالیا۔

بی ایس ایف کے ڈی آئی جی کے مطابق نوجوان اپنی محبوبہ کے گھر والوں کے خوف سے بھاگا اور انٹرنیشنل بارڈر پر لگی باڑ کو عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا۔

تازہ ترین