• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسنوں کی کردار کشی پرویز خٹک کی فطرت ہے، لیاقت شباب

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما پشاور ڈویژنل کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طر ف سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کردار کشی پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک کی طرف سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا گیا وہ پیپلز پارٹی کے دور میں صوبائی وزیر رہےاور صدر آصف زرداری کی خوشامدی کر کے صدر مملکت کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔ اپنے محسنو کی کردار کشی پرویز خٹک کی فطرت ہے۔ مفادات کے لئے سیاسی وفاداریاں بدلنا اور ہر چڑھتے سورج کی پوجا کرنا پرویز خٹک کا شیوہ بن چکا ہے۔ پرویز خٹک آفتاب احمد خان شیرپائو اور پرویز مشرف کے بھی خوشامدی رہے اب پرویز اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے عمران نیازی کے خوشامدی بن گئے ہیں لیکن حکومت ختم ہوتے ہی وہ پی ٹی آئی کے آشیانہ سے اڑ کر دوسرے آشیانے میں بیٹھ جایئں گے جس کے بعد وہ عمران نیازی کی کردار کشی کریں گے۔ بار بار سیاسی وفاداریاں بدلنے اور چڑھتے سورج کے پجاری عوام کے ہمدرد نہیں ہیں۔ لیاقت شباب نے کہا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ضلع نوشہرہ میں حکمران جماعت کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ انیس فروری کو پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو عبرتناک شکست ہو گی اور ضلع نوشہرہ کے عوام کو قبضہ گروپ سے نجات مل جائے گی۔ 19فروری کا سورج حکمران جماعت کی عبرتناک شکست اور پی ڈی ایم کی شاندار کامیابی کی نوید لیکرابھرے گا۔ انیس فروری کی شام پی ڈی ایم کے کارکن کامیابی کا جشن منائیں گے جبکہ حکمران اپنی عبرتناک شکست پر ماتم کریں گے۔
تازہ ترین