• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین سُرخ عروسی لباس میں چھا گئیں

پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ سونیا حسین کے سرخ عروسی جوڑے میں کروایا گیا فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے  انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سونیا حسین نے گہرے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہرے رنگ کی کڑھائی ہوئی ہے۔


سونیا نے تصاویر کے ساتھ مختلف دلچسپ کیپشن بھی لکھے، ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے رائے مانگی کہ دلہنوں کیلئے گلابی، سنہری یا سرخ کونسا رنگ بہتر رہتا ہے؟


ایک تصویر کے ساتھ اداکارہ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے احمد فراز کا شعر ’مانا کے محبت کا چُھپانا ہے مُحبت، چُپکے سے کِسی روز جتانے کے لیے آ‘  لکھا۔


ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’عِشق کے کوہِ قاف میں ہوں، عقل کے اعتکاف میں ہوں‘۔


مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے سونیا حسین کے فوٹو شوٹ پر تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین