منفرد کردار نبھانے کے حوالے سے مشہور ادکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو اچھی صحت اور خوش رہنے کا طریقہ بتا دیا اور ’خودی‘ کو سمجھنے کا درس بھی دے دیا۔
سونیا حسین نے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر لکھا کہ تنہا رہیں، اکیلے کھائیں، اکیلے سوئیں اور اکیلے سیر و تفریح کریں۔
سونیا کا ماننا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم کچھ عرصے میں اپنے معمولات سے الگ ہوجائیں اور کچھ وقت تنہا گزاریں۔
انہوں نے اپنے آپ کو سمجھنےپر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کو سمجھیں کہ آپ کون ہیں اور اور جب آپ کو یہ سمجھ آجائے گی تو خود سے پیار بھی کرنے لگیں گے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مزاح اپناتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔
اس سے قبل اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہِ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔
سونیا حسین نے لکھا کہ ’ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔‘