پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے کپتان اور ہیڈ کوچ کی باہمی مشاورت مکمل ہوگئی جبکہ چیف سلیکٹر کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کل قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم واپسی جبکہ وہاب ریاض کو آرام دینے کا امکان ہے۔
اسی طرح اعظم خان اور شرجیل خان کے لیے مینجمنٹ متفق نہیں ہے جبکہ شعیب ملک کی بھی واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
تجربہ کار محمد حفیظ کے مقررہ وقت تک واپس آنے کے لیے مینجمنٹ پُرامید ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کا جگہ برقرار رکھنا دشوار ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زاہد محمود کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جبکہ محمد نواز، صہیب مقصود اور فخر زمان کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔