• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا نے جیمز کیمرون کی 18 کروڑ روپے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گووندا نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمز کیمرون نے انہیں اپنی فلم اوتار میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے 18 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے نجی زندگی کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے والے بھارتی اداکار گووندا نے حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

اداکار نے بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر مکیش کھنہ کے یوٹیوب چینل میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے حیران کُن انکشاف کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے فلم ساز جیمز کیمرون نے انہیں اپنی فلم اوتار میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے 18 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی، تاہم انہوں نے مذکورہ کردار کو صرف اس لیے ٹھکرا دیا کیونکہ وہ لنگڑا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید