• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا ککڑ نے پہلی شادی سے ہونے والی بیٹی کو چھوڑ جانے کی افواہوں کا جواب دیدیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلیویژن کی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے بلآخر اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی کو چھوڑ کر جانے سے متعلق افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں پونا سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ دیپیکا ککڑ (فائضہ ابراہیم ککڑ) نے اپنے ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں انکشاف کیا۔ ٹیلیویژن ڈرامہ ’سسرال سیمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو اکثر ذاتی زندگی پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔

نیاندیپ رکشت کو انٹرویو میں انھوں نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی کو چھوڑ کر جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا اس افواہ سے انکی ذہنی صحت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ میں ایک ماں پر اتنا بڑا الزام عائد کرنے کا سوچوں گی بھی نہیں کہ اس نے اپنی بیٹی کو چھوڑ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں امید سے تھی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ لوگ اس قسم کی باتیں کیوں کرتے ہیں جس میں کوئی سچائی ہی نہ ہو۔ میرا بیٹا ایک پریمیچور بچہ ہے اس کی پیدائش پر ہمیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل انکے شوہر شعیب ابراہیم نے ان افواہوں پر کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ خبر بالکل غلط ہے، اس جھوٹی افواہ کو پھیلانے کا مقصد بھی غیر واضح ہے اس کی وجہ سے میری بیوی کی ذہنی صحت متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ کی رونق سمپسن سے 2015 میں علحیدگی ہوئی اور انھوں نے 2018 میں شعیب ابراہیم سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور ان دونوں کا ایک بیٹا روحان شعیب ابراہیم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید