کراچی (این این آئی)گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھنے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولہ چاندی ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے ۔امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود بختاور بھٹو کو حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر لوگوں میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔