وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ منہگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر پانچ اعشاریہ سات فیصد ہے، آج منہگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔
اسدعمر نے عالمی وبا کورونا وائر س سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ملنے کا خط موصول ہوگیا ہے، ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین ڈوزز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو جائے گی جبکہ 6 ملین ویکسین مارچ تک ملے گی اور تمام خوراکیں اِس سال جون تک مل جائيں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سترہ ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا تھا۔