• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سیاست کی بجائے سب کو ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہیے، پرویز الٰہی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہےکہ ہر کسی کو قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہیے، منفی سیاست کی بجائے سب کو ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ق لیگ کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان بھٹی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، یہ ا دارے ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہیں قومی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو عوامی مسائل پر فوکس کرنا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ عوامی ریلیف کو یقینی بنا کر ہی اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں، پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن انداز سے اجاگر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین