• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں پھر حکومت بنائینگے، کارکن تیاری کریں، مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دل خون کے آنسو روتا ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھر پور مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں پھر سے حکومت بنائے گی، کارکن تیاری کریں جلد آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اسپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات اور پی ڈی ایم کے جلسے پر بات چیت کی گئی ۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق شاہ غلام قادر نے مظفرآباد میں جلسے کی تیاریوں سے مریم نواز کو آگاہ کیا۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کشمیر میں جلسے سے مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کا مظفرآباد میں بھرپور استقبال کریں گے۔

تازہ ترین