اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈبلیو ایچ اوسے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی ،اپنے ایم این ایزکو رشوت دینے کے لئے 50کروڑ روپے تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعائتی نرخوں پہ مل سکتی تھی۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔