• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر کی شکایت پر کنگنا رناوت عدالت میں طلب

بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی درخواست پر ممبئی کی مقامی عدالت نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا۔ 

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے نہ صرف خبروں میں رہتی ہیں بلکہ دیگر سیلیبریٹیز سے الجھنے کو بھی ان کی ایک عادت کہا جاسکتا ہے۔ 

اب جاوید اختر کے وکیل نے ممبئی کے اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ کنگنکا رناوت نے نیشنل ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر ان کے موکل کی تضحیک کی ہے۔ 


عدالت نے درخواست پر جوہو پولیس کو معاملے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، پولیس نے مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد مزید وقت مانگا۔

تاہم آج پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروادی جس کے بعد عدالت کنگنا رناوت کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جو یکم مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گی۔

تازہ ترین