• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل بھی فواد عالم سے متعلق بول پڑے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل نے فرنچائز ٹیم کے کپتان شاداب خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

آف اسپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فواد عالم کے حق میں بیان دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم کو جلد چانس نہ ملنا زیادتی ہے، ساتھ ہی ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے۔


سعید اجمل نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں  پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے نعمان علی سے متعلق کہا کہ اسپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف اعتماد کے ساتھ پرفارم کیا۔

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ ایونٹ کے دوران تماشائیوں کا اسٹیڈیم آنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کا مزہ تماشائیوں کے ساتھ ہی آتا ہے، میچ کے دوران شائقین کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے پان میں سپاری نہ ہو۔

سعید اجمل نے یہ بھی کہا کہ میچز دیکھنے کے لیے محدود تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ فینز کرکٹ کو بہت سپورٹ کرتے ہیں، تماشائیوں کا اسٹیڈیم میں ہونا ضروری ہے لیکن فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 کے میچز میں تماشائیوں کی آمد سے متعلق بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، وسیم خان نے اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) سے اجازت طلب کی ہے۔

تازہ ترین