• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی بھرپور پریکٹس


پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

دونوں ٹیموں کے کوچز نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری اور پچ کا معائنہ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا بڑا ٹیسٹ میچ جمعرات 4 فروری سے شروع ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی پہنچی ہیں۔


 ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے پہلا پریکٹس سیشن کیا، الگ الگ نیٹس پر کھلاڑیوں نے بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز بھی کروائی گئیں۔

ٹیموں کی پریکٹس کے لیے اسٹیڈئیم آمد و رفت کے موقع پر بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل  بھی صبح 10 بجے بھی پریکٹس کریں گی۔

تازہ ترین