وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مولانا فضل الرحمن کو صحت کارڈ پلس کی پیشکش کردی۔
محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی صحت کارڈ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کمشنر ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں اکنامک زونز کے قیام اور گومل یونیورسٹی کےساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک کے علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سےصحت کارڈ پلس کے ذریعے مولانا فصل الرحمان بھی علاج کرواسکتے ہیں۔