• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے دنیا بھر میں چرچے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کےکرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پہاڑوں میں گھرے اس خوبصورت گرائونڈ نے آئی سی سی سمیت دنیا بھر کو اپنےسحر میں مبتلا کرلیا ۔ اسٹیڈیم کے دل کش مناظر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو چیلنج کیا کہ گوادرکرکٹ اسٹیڈیم جیسا کوئی خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو سامنے آئے۔گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر اسٹیڈیم کی سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس پر جنوبی افریقی اسپنر داد دینے پر مجبور ہوگئے اور بے ساختہ کہہ اٹھے کہ کیا ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ اس میدان میں نہیں کھیل سکتے؟ تبریز شمسی نے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اور بھارت کے دھرم شالا کے بعد گوادر اسٹیڈیم کو اپنا تیسرا خوبصورت ترین گرائونڈ قرار دیا۔ خیال رہے بلوچستان میں پہاڑوں اور سمندر کے ساتھ قائم یہ میدان دل کش نظارہ پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین