پشاور(نمائندہ جنگ)واپڈا کی پرنیا خان نے واپڈا ہی کی عائشہ شرجیل کو3-4 جبکہ بوائز میں واپڈا کے شاہ خان نے آرمی کے فیضان ظہور کو 4-0 سے شکست دیکر یوتھ آل پاکستان نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سنگلز ایونٹ کے ٹائٹل جیت لئے۔مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے خیبرپختونخوا کو3-1 شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔