اسلام آباد (آئی این پی)براڈ شیٹ کیس کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں براڈشیٹ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے، معاہدہ نیب اور براڈشیٹ کے درمیان ہوا، دستخط نیب حکام نے کئے، میں نے صرف اپنے حصے کا کام کیا، پاکستان براڈشیٹ کیس غلط مشوروں کی وجہ سے ہارا ہے۔