ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن آج 2 فروری کو پرنسپل افسران کے ہمراہ ملتان پہنچیں گے،بتایا گیا ہے کہ وہ 3 فروری کو ڈی ایس آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر دیگر ڈویژنل افسران کے ساتھ موجود ہوں گے ،اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی اور مسائل بارے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،اس سے قبل ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر سی ای او ریلوے اور دیگر پرنسپل افسران کو اپنے ڈویژن بارے بریفنگ دیں گے۔