• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو یو ہنی سنگھ کے نئے گانے کی دھوم

بھارت کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’سئیاں جی‘ جاری کیا جو خوب مقبول ہو رہا ہے۔

بھارتی ریپر ہنی سنگھ کا نیا گانا ’سئیاں جی‘ ٹی میوزک کی جانب سے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے اب تک ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس گانے میں ریپر ہنی سنگھ کے علاوہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

علاوہ ازیں اس گانے کی لیرکس ہنی سنگھ، لِل گولو اور ہومی دلی والا نے لکھے ہیں جبکہ میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری میحر گلاٹی نے دی ہے۔

تازہ ترین