• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر

آج کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر رہا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 170پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 658 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہیں۔

دوسری جانب روس کا شہر کراسنویارس آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی شہر دلی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ڈھاکا آج چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کولکتہ پانچویں پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین