وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں وفاقی محتسب ہراسانی کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نےکشمالہ طارق کی گاڑی سے 4 افراد کی ہلاکت کا وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لیے جانے کی تصدیق کی۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ وزراء اور دیگر افراد پولیس کے اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بتایا جائے کہ کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟، سیکیورٹی پر سرکاری وسائل کا غیر ضروری استعمال نہیں کیا جاسکتا۔