• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد حادثہ، کشمالہ طارق کا بیٹا مقدمے میں نامزد


وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے کو سری نگر ہائی وے پر ہوئے حادثے کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے ہوئے حادثے میں 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

گاڑی کی ٹکر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنےآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروٹوکول کی تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑا۔


ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا سوار تھے، واقعے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور نے گرفتاری دے دی ہے۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس حادثے کی بازگشت سنائی دی، وزیراعطم عمران خان نے اسی تناظر میں وفاقی وزراء اور دیگر کو ملی اضافی سیکیورٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

دوران اجلاس عمران خان نے وفاقی وزراء و دیگر سے اضافی سیکیورٹی فوراً واپس لینے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین