پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ پاناما لیکس پر بننے والے کمیشن کے ٹی او آرزکو مسترد کرتے ہیں،ہمارےتسلسل سےرابطےجاری ہیں، اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز مسترد کردیے ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کمیشن دکھاوے کیلئے نہیںتو ٹی او آرز ہمارے ساتھ مل کر طے کیے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بھی کرپشن اور پاناما لیکس کے بارے میں مضطرب ہیں،سندھ کے لوگوں نے ہرجمہوری تحریک میں حصہ لیا ہے،پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے ٹی او آرز پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مؤقف ایک ہے۔