• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبر کرو بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، مریم نواز

صبر کرو بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، مریم نواز


لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جائیں‘بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں‘ تھوڑا صبر تو کرو!۔منگل کو اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الائونسز بھی وصول کرلو،بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں،تھوڑا صبر تو کرو۔دریں اثناءاسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ تنقید برائے تنقید نہیں کرتے‘ ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں‘لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے، (ن)لیگ اور دیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں،استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔مریم نوازنے کہا کہ جس نے پوری زندگی کوئی کام نہیں کیا اس پر ملک اور قوم کی ذمہ داری ڈال دی‘ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا، وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کی ذمہ داری عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں‘ عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ بلبلا اٹھے ہیں ‘ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی بے حسی اور نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی، آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے۔4فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔

تازہ ترین