کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ضلع پشین کے امیر مولانا محمدانور جنرل سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ پی بی 20 کے امیدوار سید جلیل آغا مولانامحمد نبی قاری عبدالسلام مولوی عبداللہ ودیگر نے کہا ہےکہ عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے اب نام نہاد مذہب پرست اور قوم پرستوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائیگی پی ڈی ایم کے استعفیٰ اور الیکشن میں حصہ لینے کے متضاد بیانات سے عوام دوغلی پالیسیوں کو جان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اورنام نہاد مذہب پرستوں کی سیاسی بقا خطرے میں ہے اب اپنی بقا کے لیے گالی کی سیاست پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی بی 20 پر 16فروری کوعوام تختی پر مہر لگائیں گے۔