وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور شاہ محمود قریشی کا بھارتی سرکار کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر کہنا ہے کہ بھارتی جبرو استبداد سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اٹھارہ ماہ سے جموں کشمیر میں مکمل بلیک آوٹ ہے، اس دوران نہتے کشمریوں کے گھروں کو آگ لگائی گئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنا میڈیا بھی اب ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، بھارتی قابض فورسز نے کشمیری حریت رہنماؤں کو مسلسل جیل میں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔