• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم

اسلام آباد (ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی نیب انویسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر مستقل ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سابق صدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انویسٹی گیشن کے مرحلے پر ہے۔

تازہ ترین