• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کا شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد(صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔بدھ کولاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے احتساب عدالت سے روسٹرم پر آ کر کچھ کہنے کی اجازت طلب کی۔شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا مجھے جانے دیا جائے۔ جج امجد نذیر چوہدری نے کہا کہ آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا، ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں، آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی، یہ قانونی تقاضا ہے۔

تازہ ترین